پشاور: رکشے میں سوار افراد کے درمیان جھگڑا، لڑکی کو گولی مارنے کے بعد خودکشی کر لی

image

صوبہ خیبرپختونخوا کے شہر پشاور میں ایک نوجوان لڑکے نے رکشے میں سفر کرتے ہوئے مسافر لڑکی کو گولی مار کر ہلاک کر دیا اور خود بھی خودکشی کر لی۔

پشاور پولیس کے مطابق یہ حادثہ سنیچر کو تھانہ شرقی کی حدود میں واقع امن چوک میں پیش آیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ رکشے میں سوار مسمی گل بدین اور زرامین نامی لڑکی کے درمیان جھگڑا ہوا جس پر لڑکے نے فائرنگ کر دی۔

مسمی گل بدین نے لڑکی پر فائرنگ کے بعد خود کو بھی گولی مار کر خودکشی کر لی۔

دونوں افراد کا تعلق چترال سے بتایا جا رہا ہے۔

لڑکے کی چچازاد بہن نے اردو نیوز کے صحافی فیاض احمد کو بتایا کہ گزشتہ ایک سال سے مسمی گل بدین لڑکی کا رشتہ مانگ رہا تھا مگر لڑکی کے گھر والوں نے رشتہ دینے سے انکار کر دیا تھا۔

قریبی رشتہ داروں کے مطابق لڑکی پشاور میں ٹیکنیشن کا ڈپلومہ کر رہی تھی۔

رکشہ ڈرائیور نے ہسپتال پہنچانے کی کوشش کی لیکن دونوں راستے میں ہی دم توڑ گئے۔

ڈی ایس پی کینٹ امجد خان نے بتایا کہ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے لعشوں کو تحویل میں لیتے ہوئے پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کر دیا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.