شاہد خاقان عباسی 6 جولائی کو نئی پارٹی کا اعلان کریں گے، مفتاح اسماعیل

image

اسلام آباد: سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ شاہد خاقان عباسی 6 جولائی کو نئی پارٹی کا اعلان کریں گے۔

سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت ایگزیکٹیو کمیٹی کا اجلاس ہو گا۔ پارٹی کسی کے اشارے پر نہیں بنائی گئی۔ انتخابی نشان الیکشن کمیشن الاٹ کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ناراضگی نہیں اور شہباز شریف سے اختلافات نہیں۔ چودھری نثار اور زبیر عمر کو دعوت ہے کہ وہ ہماری پارٹی میں آجائیں۔

یہ بھی پڑھیں: جماعت اسلامی کا لوڈشیڈنگ اور اضافی بلوں کیخلاف احتجاج کا اعلان

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ 6 جولائی کے بعد پارٹی سرگرمیاں شروع کر دی جائیں گی۔ سندھ میں نواز لیگ کو چھوڑنے والے یا ناراض رہنماؤں سے ہمارا کوئی رابطہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے اشتہار کا پہلا لفظ سندھی زبان کا ہے۔ ریٹائرڈ ججز یا جنرلز کو پارٹی میں نہیں لیا جا رہا ہے۔ نواز شریف سے ذاتی نہیں بلکہ سیاسی نظریاتی ناراضگی ہے اور مریم نواز سے بھی ناراضگی نہیں وہ میری بہن ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.