بھارت کا بنگلہ دیش کیلئے ای میڈیکل ویزا شروع کرنے کا اعلان

image

نئی دہلی: بھارت نے بنگلہ دیش کے لیے ای میڈیکل ویزا شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے نئی دہلی میں بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد سے ملاقات کی۔ اس موقع پر نریندر مودی نے کہا کہ بنگلہ دیش سے بھارت علاج کے لیے آنے والے لوگوں کے لیے جلد ہی ای میڈیکل ویزا کی سہولت شروع کر دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: تاجکستان میں سرکاری طور پر حجاب پر پابندی عائد

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ بنگلہ دیش بھارت کا سب سے بڑا ترقیاتی شراکت دار ہے اور ہم بنگلہ دیش کے ساتھ اپنے تعلقات کو اولین ترجیح دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایک سال میں ہم 10 بار ملے ہیں لیکن آج کی ملاقات اس لیے خاص ہے کیونکہ بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ ہماری تیسری مدت میں بھارت کا دورہ کرنے والی پہلی مہمان وزیر اعظم ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.