مولانا فضل الرحمن سے اسد قیصر کی ملاقات ، بھر پور اپوزیشن کا کردار ادا کرنے پر اتفاق

image

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے جمیعت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کی جس میں ملک سیاسی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔

دونوں رہنمائوں نے ملک بھر بالخصوص خیبر پختونخوا میں امن و امان کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں امن قائم کرنے کے لیے سیاسی جماعتوں کو کردار کرنا ہو گا ، فوجی آپریشن کسی مسئلے کا حل نہیں۔

شیر افضل مروت کی سیاسی کمیٹی سے بیدخلی ، اسد قیصر اور شبلی فراز میں تلخ کلامی

دونوں رہنمائوں نے  قومی اسمبلی میں مل کر بھرپور اپوزیشن کا کردار ادا کرنے پر اتفاق کیا اور بجٹ کو آئی ایم ایف بجٹ اور عوام دشمن بجٹ قرار دے کر مسترد کر دیا۔

ملاقات میں دونوں جماعتوں کے درمیان سیاسی کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ، کمیٹی دونوں جماعتوں کے مابین تحفظات کو دور کرنے اور آئندہ کی سیاسی حکمت عملی کے لیے نکات کا تعین کرے گی۔

اڈیالہ جیل والے سے رابطہ نہیں ، پیشرفت ہو گی تو بتائیں گے ، مولانا فضل الرحمن

علاوہ ازیں ملاقات میں افغانستان کے ساتھ برادرانہ تعلقات کے قیام کے لیے اپنا کردار ادا کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.