بابر اعظم کو چاہیے جلسہ رکھے اور کاغذ لہرا کر بولے سازش ہوئی ہے، قادر پٹیل

image

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قادر پٹیل نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو جلسہ کرنے کا مشورہ دے دیا۔

قومی اسمبلی کے حالیہ اجلاس میں انہوں نے اسپیکر اسمبلی سے مخاطب ہوکر سوال کیا کہ ‘یہ کرکٹ ٹیم کو کیا ہوگیا ہے؟ یہ ورلڈکپ میں امریکا سے بھی ہارے اور بھارت سے بھی ہار گئے۔’

بابر میں کپتانی کی صلاحیت ہی نہیں، انہیں کپتان کس نے بنایا؟ شعیب اختر

قادر پٹیل کا کہنا تھا کہ ‘بابر اعظم کو اپنے کسی سینیئر کرکٹر سے سبق لیتے ہوئے ہارنے کے بعد ایک جلسہ کرنا چاہیے۔ جلسے میں انہیں ایک کاغذ لہرا کر بتانا چاہیے کہ دیکھو میرے خلاف سازش ہوئی ہے۔’

انہوں نے کہا کہ ‘جب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) والے بابر سے پوچھیں کہ اس خط میں کیا ہے؟ بتاؤ تم کیوں ہارے، تو بابر کو کہنا چاہیے کہ خط گُم ہوگیا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.