آپریشن کی حمایت نہیں کرینگے ، عسکری قیادت پارلیمنٹ کو اعتماد میں لے ، تحریک انصاف

image

تحریک انصاف اور سنی اتحاد کونسل کے ارکان نے کسی بھی آپریشن کی حمایت نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے عسکری قیادت سے پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینے کا مطالبہ کر دیا۔

قومی اسمبلی سے واک آؤٹ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ کوئی بھی آپریشن ہو اس کیلئے پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینا ضروری ہے، کوئی بھی کمیٹی کتنی ہی بڑی ہو، پارلیمان سے سپریم نہیں۔

بانی پی ٹی آئی نے حکومت سے مذاکرات کیلئے گرین سگنل دے دیا ہے، بیرسٹر گوہر

انہوں نے کہا کہ پہلے کی طرح اس بار بھی عسکری قیادت پارلیمنٹ میں آ کر ان کیمرہ بریفنگ دے اور اعتماد میں لے۔

اس موقع پر اسد قیصر نے کہا کہ ہم کسی طور پر کسی بھی آپریشن کی حمایت نہیں کر سکتے، اتنا بڑا فیصلہ ہو رہا ہے اور پارلیمان کو خاطر میں ہی نہیں لا رہے، وزیر دفاع یونہی بیٹھا ہے، پہلے بھی بہت آپریشن ہوئے ہیں، آج تک کون سا آپریشن کامیاب ہوا؟۔

مولانا فضل الرحمن سے اسد قیصر کی ملاقات ، بھر پور اپوزیشن کا کردار ادا کرنے پر اتفاق

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ کسی بھی قسم کے آپریشن پر پارلیمان کو اعتماد میں لینا چاہیے، رول آف لاء ہو گا، تبھی ملک میں امن آئے گا، لوگوں کو ڈنڈے مار کر ملک میں امن نہیں لایا جا سکتا۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.