ٹی20 ورلڈ کپ میں تاریخ رقم، افغانستان نے آسٹریلیا کو 21 رنز سے ہرا دیا

image

امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں جاری ٹی20 ورلڈ کپ کے گروپ ایٹ مرحلے کے اہم میچ میں افغانستان نے آسٹریلیا کو 21 رنز سے ہرا کر تاریخ رقم کر دی۔

اتوار کو سینٹ ونسینٹ میں کھیلے گئے میچ میں افغانستان کی جانب سے دیے گئے 149 کے ہدف کے جواب میں آسٹریلیا کی پوری ٹیم 19.2 اوورز میں 127 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

آسٹریلیا کی جانب سے گلین میکسویل نے 59، مچل مارش نے 12 جبکہ مارکس سٹوئنس نے 11 رنز بنائے۔

افغانستان کی جانب سے گلبدین نائب نے چار، نوین الحق نے تین اور راشد خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا جس کے بعد افغانستان نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 148 رنز بنائے۔

افغانستان کی جانب سے رحمان اللہ گُرباز نے 60، ابراہیم زدران نے 51 اور کریم جنت نے 13 سکور بنائے۔

آسٹریلیا کی جانب سے پیٹ کمنز نے تین اور ایڈم زیمپا نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

یہ افغانستان کی آسٹریلیا کے خلاف کسی بھی انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں پہلی جیت ہے۔

افغانستان کی آسٹریلیا کے خلاف جیت کے بعد سپر ایٹ مرحلے کے گروپ اے کی صورتحال دلچسپ ہوگئی ہے۔

سپر ایٹ مرحلے میں گروپ اے میں انڈیا چار پوائنٹس کے ساتھ پہلے، آسٹریلیا دو پوائنٹس لیکن بہتر نیٹ رن ریٹ کے ساتھ دوسرے جبکہ افغانستان دو پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔

انڈیا، آسٹریلیا، افغانستان اور بنگلہ دیش میں سے کوئی بھی دو ٹیمیں سیمی فائنل میں رسائی حاصل کر سکتی ہیں۔

اسی طرح بنگلہ دیش کی ٹیم صفر پوائنٹس کے ساتھ گروپ میں چوتھے نمبر پر موجود ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.