ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلی بار ایک ایڈیشن میں 500 چھکے مارنے کا ریکارڈ

image

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلی بار ایک ایڈیشن میں 500 چھکے مارنے کا ریکارڈ بن گیا۔

دوسرے سیمی فائنل میں انڈیا کے اکشر پٹیل نے ورلڈ کپ 2024 کا 500 واں چھکا لگایا، امریکا اور ویسٹ انڈیز میں کھیلے جانے والے ورلڈ کپ میں اب تک 500 چھکے لگ چکے ہیں۔

51 میچز کھیلے جا چکے ہیں اور ابھی فائنل میچ باقی ہے، فی اوسط ہر میچ میں 9 اعشاریہ 8، یعنی 10 کے لگ بھگ چھکے لگے۔

ٹی 20 ورلڈ کپ دوسرا سیمی فائنل، بھارت نے انگلینڈ کو شکست دے دی

اس سے قبل 2021 میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 45 میچز میں 405 لگے، 2022 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں 42 میچز میں 331 چھکے لگے تھے۔

2016 کے ایڈیشن میں 314 چھکے لگے جبکہ 2014 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ایڈیشن میں 300 چھکے لگے تھے۔

2010 کے ورلڈ کپ ایڈیشن میں 27 میچز میں مجموعی طور پر 278 چھکے لگے تھے، 2007 کے ورلڈ کپ میں 265 چھکے لگے تھے۔

2012 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں 223 چھکے جبکہ 2009ء کے ایڈیشن میں 166 چھکے لگے تھے۔ 2024ء کے ورلڈ کپ کا ابھی فائنل میچ باقی ہے جس سے چھکے مارنے کا ریکارڈ مزید بہتر ہو گا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.