پاکستان کے عوام اس سے بہتر بجٹ کے مستحق ہیں، آصفہ بھٹو

image

پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن پارلیمنٹ آصفہ بھٹو زرداری نے قومی اسمبلی کے اجلاس سے اپنا پہلا خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے عوام اس سے بہتر بجٹ کے مستحق ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے آج اس ایوان سے مخاطب ہونے میں انتہائی دلی مسرت ہو رہی ہے، جس کا میرے دادا، میری والدہ، والد اور بھائی بھی حصہ رہے ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ کی بے حد شکر گزار ہوں، میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، صدر آصف علی زرداری اور پارٹی کے دیگر رہنماؤں اور عوام کی شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے یہاں اس ایوان میں پہنچایا، عوام اور اس ایوان سے مخاطب ہونے کا موقع فراہم کیا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے رواں سال کا بجٹ ایک ایسے وقت پیش کیا ہے جب ہم بے شمار چیلنجز کا سامنا کر رہے ہیں، ہمارے عوام کو موسمیاتی تبدیلیوں، آسمانی آفات، سیلاب، مہنگائی اور بے روزگاری جیسے بڑے مسائل کا سامنا ہے۔ ملک میں مہنگائی اور بے روزگاری ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے۔

نواز شریف کا بجٹ اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

پاکستانی ہونے کے ناطے ہم سب کو اس بجٹ سے بے شمار امیدیں وابستہ تھیں، لیکن پوچھنا چاہتی ہوں کہ اس بجٹ سے عوام کی توقعات پوری ہوئی ہیں؟ کیا یہ بجٹ عوامی امنگوں کے مطابق ہے؟

مزید کہا کہ ہمیں عام آدمی کی بہتری کے لیے آگے بڑھنا ہے، کسانوں کو کبھی سیلاب تو کبھی درآمد کا مسئلہ ہے، ہمیں کسانوں کو ریلیف دینا ہو گا۔ پاکستان کے عوام اس سے بہتر بجٹ کے مستحق ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.