اسلام آباد میں تمام سیکیورٹی منصوبوں کیلئے میرٹ پر بھرتیاں کی جائیں ، وزیراعظم

image

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں تمام سیکیورٹی منصوبوں کیلئے میرٹ پر بھرتیاں کی جائیں۔

وزیراعظم کی زیر صدارت اسلام آباد میں سیکیورٹی اور امن و امان کے منصوبوں پر اجلاس ہوا جس میں  اسلام آباد میں امن و امان کی موجودہ صورتحال اور اسلام آباد ماڈل جیل پر بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں سیف سٹی، سی ٹی ڈی،قومی سہولت مرکز اور اسپیشل پروٹیکشن یونٹ سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستانی شہریوں اور غیر ملکیوں کا تحفظ ریاست کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، امن و امان کے قیام اور شہریوں کے تحفظ میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں۔

آج وہ فیصلے کرنے ہیں جو ملک و قوم کے مفاد میں ہوں، شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد ماڈل جیل کی تکمیل میں تاخیر پر انکوائری کی ہدایت کر دی اور کہا کہ اسلام آباد ماڈل جیل کا منصوبہ جدید دور کے تقاضوں کے مطابق جلد مکمل کیا جائے۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.