ریٹائرمنٹ کا اعلان

image

آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے بلے باز بیٹر ڈیوڈ وارنر نے انٹرنینشل کرکٹ کے تمام فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے آسٹریلیا کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے باہر ہوجانے کے بعد ڈیوڈ وارنر کی ریٹائرمنٹ کی تصدیق کردی گئی۔

کرکٹ آسٹریلیا نے بتایا کہ ڈیوڈ وارنر کا 15 سالہ انٹرنیشنل کیرئیر اختتام کو پہنچ گیا ہے۔

اس طرح آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے باہر ہونے کے بعد گزشتہ روز بھارت کے خلاف کھیلے جانے والا میچ ڈیوڈ وارنر کا آخری میچ ثابت ہوا۔ وارنر نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا عندیہ دیا تھا۔

افغانستان پہلی بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا، آسٹریلیا ورلڈ کپ سے باہر

خیال رہے کہ 2023 میں بھارت کے خلاف کھیلا گیا ون ڈے ورلڈکپ کا فائنل میچ انکا آخری میچ تھا۔

اسی طرح ٹیسٹ کرکٹ میں بھی جنوری میں پاکستان کے خلاف کیرئیر کا آخری ٹیسٹ میچ کھیلا تھا۔

ڈیوڈ وارنر 110 ٹی ٹوئنٹی، 161 ون ڈے اور 112 ٹیسٹ میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کرچکے ہیں۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.