پٹرولیم لیوی میں اضافے کے خبروں کی تردید

image

وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ یکم جولائی 2024ءسے پٹرولیم لیوی میں اضافے سے متعلق میڈیا میں چلنے والی خبریں بے بنیاد ہیں۔

ایک بیان میں ترجمان وزارت خزانہ کا کہنا ہے پٹرولیم مصنوعات پر پٹرولیم لیوی میں گنجائش رکھی گئی ہے۔

یکم جولائی سے ہومیو پیتھک ادویات، جوشاندہ،سویاں ، رس، پولٹری ،مویشی فیڈزمہنگی ملیں گی

پٹرولیم لیوی میں یکم جولائی 2024ءسے اضافہ نہیں ہو رہا اور نہ ہی اس بارے میں کوئی فیصلہ ہوا ہے۔

حکومت عوام پر بوجھ نہیں ڈالنا چاہتی، مہنگائی میں کمی کے لئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں،عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاﺅ سے آگاہ ہیں۔عوام افواہوں پر یقین نہ کریں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.