شمالی کوریا کا سمندر میں بیلسٹک میزائل کا تجربہ

image

جنوبی کوریا کی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ شمالی کوریا آج صبح سمندر کی جانب بیلسٹک میزائل داغا ہے۔

جاپانی وزیر اعظم فومیو کیشیدا کے دفتر نے بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر تصدیق کی ہے کہ شمالی کوریا نے مشتبہ بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے۔

جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کا کہنا ہے کہ انہوں نے لانچ کا سراغ لگا لیا ہے تاہم انہوں نے اس حوالے سے کوئی تفصیلات نہیں دیں۔

بحیرہ مشرقی، جسے بحیرہ جاپان بھی کہا جاتا ہے، کی جانب داغے جانے والے میزائل کے بارے میں کہا گیا ہے کہ اس کے جاپان تک پہنچنے کی توقع نہیں ہے۔

اس سے قبل شمالی کوریا کا آخری میزائل تجربہ 30 مئی کو ہوا تھا جب سیئول نے پیانگ یانگ پر کم فاصلے تک مار کرنے والے 10 بیلسٹک میزائل داغنے کا الزام عائد کیا تھا۔

اس کے ایک دن بعد شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا نے رہنما کم جونگ ان کی تصاویر جاری کیں جن میں وہ متعدد راکٹ لانچر سسٹم کے تجربات کی نگرانی کرتے دکھائی دے رہے تھے۔

تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ جوہری ہتھیاروں سے لیس شمالی کوریا یوکرین میں استعمال کے لیے روس بھیجنے سے پہلے اپنے توپ خانے اور کروز میزائلوں کے تجربات کر رہا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.