افغان کھلاڑی اپنا سب کچھ لٹاکر کھیلیں گے، جوناتھن ٹروٹ

image

افغانستان کے ہیڈکوچ جوناتھن ٹروٹ نے سیمی فائنل سے قبل جنوبی افریقی ٹیم سے متعلق دلچسپ بات کردی۔

سابق انگلش کرکٹر و ہیڈکوچ افغانستان کرکٹ ٹیم جوناتھن ٹروٹ نے کہا کہ افغان ٹیم پہلی بار سیمی فائنل میں پہنچی ہے تاہم جنوبی افریقہ کی تاریخ سے سب واقف ہیں، وہ اہم مواقعوں پر ٹرافی کے قریب آکر شکست کھا جاتے ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے آئی سی سی کا انوکھا قانون

افغان ٹیم کبھی کسی ایونٹ کے سیمی فائنل میں نہیں پہنچی اور نہ ہی انکی کوئی تاریخ ہے، یہ کھلاڑی تاریخ رقم کرنا چاہتے ہیں اور اپنا سب کچھ لٹاکر کھیلیں گے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے مدمقابل ٹیم اہم مواقعوں پر دباؤ برداشت نہیں کرپاتی جس کا ہمیں علم ہے اور یہی ہمیں جیت دلواسکتا ہے۔

واضح رہے جنوبی افریقہ اور افغانستان کی ٹیمیں جمعرات کو پہلے سیمی فائنل میں مدمقابل ہونگے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.