ریال میڈرڈ کے کپتان ناچو کا سعودی کلب القادسیہ سے معاہدہ

image

سپین کے فٹبال کلب ریال میڈرڈ کے کپتان اور 15 مرتبہ چیمپئنز لیگ کے فاتحین میں شامل ناچو فرنانڈیز نے سعودی کلب القادسیہ کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔

اے ایف پی نیوز ایجنسی کے مطابق 34 سالہ سینٹر بیک نے ریال میڈرڈ کلب کے ساتھ 23 سال کا عرصہ گزارا ہے جس میں انہوں نے 12 ٹرافیاں اٹھائیں۔

ناچو فرنانڈیز نے ریال میڈرڈ کے لیے 6 بار یورپین ٹرافی ، چار مرتبہ لالیگا کپ اور دو بار کوپا ڈیل ریز جیتنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

ہسپانوی میڈیا کے مطابق ناچو فرنانڈیز نے سعودی عرب کے شہر الخبر کی فٹبال کلب القادسیہ کے ساتھ دو سال کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

ریال میڈرڈ کلب کے صدر فلورینٹینو پیریز نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ناچو فرنانڈیز 2001 میں ہماری یوتھ اکیڈمی میں شامل ہوئے، انہوں نے اپنا خاص مقام بنایا اور ایک مثالی کھلاڑی رہے، ناچو نے ریال میڈرڈ میں اپنی شناخت بناتے ہوئے ہر کسی سے تعریفی کلمات اور محبت سمیٹی۔

کلب کے صدر فلورینٹینو پیریز نے مزید کہا کہ ریال میڈرڈ ہمیشہ سے ناچو کا گھر ہے جو ہمیشہ رہے گا۔

ناچو نے الخبر کی فٹبال کلب القادسیہ سے دو سالہ معاہدہ کیا ہے۔ فوٹو انسٹاگرامناچو فرنانڈیز ریال میڈرڈ کے سابق ساتھی کھلاڑی عالمی شہرت یافتہ پرتگالی سٹار کرسٹیانو رونالڈو اور کریم بینزیما کے ساتھ سعودی پرو لیگ میں شامل ہو جائیں گے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.