سابق کرکٹر محمد وسیم پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے ایشیا کپ کے لیے کوچ مقرر

image

پاکستان ٹیم کے سابق چیف سلیکٹر محمد وسیم کو پاکستان کی ویمن کرکٹ ٹیم کا ٹی20 ایشیا کپ کے لیے چیف سلیکٹر مقرر کر دیا گیا ہے، جبکہ سابق بولرز جنید خان اور عبدالرحمان کو نائب کوچ اور سپن بولنگ کے کوچ کی ذمہ داریاں تفویض کی گئی ہیں۔

ای ایس پی این کرک انفو کی ایک رپورٹ کے مطابق ٹیم کا کوئی بیٹنگ کوچ مقرر نہیں کیا گیا جبکہ محمد وسیم کی بارے میں سمجھا جا رہا ہے کہ وہی بیٹنگ کوچ کے فرائض بھی ادا کریں گے۔

پی سی بی نے اپنے بیان میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ یہ تقرریاں 19 سے 28 جولائی تک دمبولا میں کھیلے جانے والے ایشیا کپ کے لیے کی گئی ہیں۔

پی سی بی کے بیان میں ان تقرریوں میں توسیع کے احوالے سے کوئی بات سامنے نہیں آئی ہے۔

واضح رہے کہ محمد وسیم کو کوچنگ کا زیادہ تر تجربہ سوئی ناردرن کی ٹیم کے ساتھ رہا ہے جو کہ پاکستان کے ڈومیسٹک ڈھانچے میں اس وقت سے موجود ہے جب پی سی بی نے اس وقت کے وزیراعظم اور پی سی بی کے سرپرست عمران خان کے کہنے پر قائداعظم ٹرافی کی تشکیل نو کی تھی۔

محمد وسیم کی کوچنگ کے دوران نادرن ٹیم ڈومیسٹک کرکٹ ٹورنامنٹس میں لگاتار رنرز اپ کے طور پر فائنل تک پہنچتی رہی ہے۔

پاکستان ویمن ٹیم کو تمام او ڈی آئی میچز میں شکست کا سامنا رہا تھا (فوٹو: گیٹی امیجز)محمد وسیم کی شہرت نوجوان کھلاڑیوں کو آگے لانے کی ہے۔ محمد وسیم کو مینز ٹیم کا چیف سلیکٹر مقرر کیا گیا تھا تاہم دسمبر 2022 میں نجم سیٹھی کے چیئرمین پی سی بی کا عہدہ سنبھالنے کے بعد انہیں اچانک برطرف کر دیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ حالیہ کچھ عرصے سے پاکستانی ویمن ٹیم کے قائم مقام کوچ مہتسم رشید تھے جبکہ سابق کرکٹرز توفیق عمر اور سالم جعفر بیٹنگ اور بولنگ کوچ کی ذمہ داریاں نبھا رہے تھے۔

ٹی20 ایشا کپ ایک ایسے کڑے وقت میں آرہا ہے جب پاکستانی ٹیم کئی مشکل دوروں سے لوٹی ہے۔ دورہ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز میں کھیلے گئے آٹھ ٹی20 میچز میں سے پاکستان صرف ایک میچ جیت سکی تھی، جبکہ اسے کسی بھی ون ڈے میں کامیابی نہیں ملی تھی۔

ایشیا کپ کے لیے اگرچہ اسکواڈ کا اعلان نہیں کیا گیا تاہم پی سی بی نے کراچی میں چار روزہ تربیتی کیمپ کے لیے 28 رکنی گروپ کا اعلان کر رکھا ہے۔ 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.