ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شریک ٹیموں پر ڈالرز کی برسات ہو گی

image

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شریک ٹیموں پر ڈالرز کی برسات ہوگی۔ تمام ٹیموں میں تقسیم کی جانے والی مجموعی انعامی رقم ایک کروڑ 12 لاکھ 50 ہزار ڈالر ہے۔

فاتح ٹیم کو چمچماتی ٹرافی کے ساتھ 24 لاکھ 50 ہزار ڈالر دیے جائیں گے۔ آئی سی سی کے اعلامیے کے مطابق رنراپ ٹیم کو 12 لاکھ 80 ہزار ڈالر ملیں گے۔

سیمی فائنل ہارنے والی ہر ٹیم کو 7 لاکھ 87 ہزار 500 ڈالر دیے جائیں گے۔ سپر ایٹ مرحلے میں ہارنے والی ٹیموں میں سے ہر ایک ٹیم کو 3 لاکھ 82 ہزار 500 ڈالر دیے جائیں گے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان فائنل آج ہوگا

نویں سے بارھویں پوزیشن والی ٹیموں میں سے ہر ایک کو 2 لاکھ 47 ہزار 500 ڈالر دیے جائیں گے۔ تیرہویں سے بیسویں پوزیشن تک کی ہر ٹیم کو 2 لاکھ 25 ہزار ڈالر دیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ ٹی20 ورلڈکپ کا فائنل میچ جو آج بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلا جائے گا، اس میں بارش کا امکان ہے، بارش کی وجہ سے میچ تاخیر سے شروع ہونے کا امکان ہے۔

بارش ہونے کی صورت میں فائنل کے لئے ریزرو ڈے بھی رکھا گیا ہے اگر ریزرو ڈے میں بھی بارش کی وجہ سے میچ نہیں ہو پاتا تو دونوں ٹیموں کو مشترکہ طور پر ٹی ٹوئنٹی چیمپین قرار دے دیا جائے گا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.