ہمارے کیسز کا تو نہ سر ہے نہ پیر، دو منٹ میں ختم ہو جائیں گے ، عمر ایوب

image

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ مارے کیسز کا تو نہ سر ہے نہ پیر، دو منٹ میں کیسز ختم ہو جائیں گے، میرے خلاف بھی چار ضمانت کے کیسز تھے، مجھے ضمانت ملی۔ حکومت پراسیکیوٹر کو کہے کہ کیس نہیں چلا نا تو خود بخود کیس ختم ہو جاتا ہے۔

عمر ایوب نے نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران کہا کہ ہر عدالت میں پراسیکیوٹر ہوتا ہے جیسا کہ نیب یا دیگر کیسز میں ہیں، رانا ثنا اللہ نے انٹرویو میں کہا کہ حکومت اس لیے لی کہ کیسز ختم کروانے تھے۔ عمر ایوب نے کہا کہ جب پراسیکیوٹر خود کہے کہ کیس نہیں کرنا تو خود بخود کیس ختم ہو جاتا ہے، میرے خلاف بھی چار ضمانت کے کیسز تھے، مجھے ضمانت ملی، حکومت پراسیکیوٹر کو کہے کہ کیس آگے نہیں چلانا تو کیس ختم ہو جاتا ہے۔

عمران خان کو جیل میں نوازشریف اور آصف زرداری جیسی سہولتیں میسر نہیں،عمرایوب

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ہمارے کیسز کا تو نہ سر ہے نہ پیر، دو منٹ میں کیسز ختم ہو جائیں گے، شہباز شریف اور نواز شریف کے خلاف کرپشن کیسز تھے، انہوں نے نیب ترامیم کروا کر خود کو ڈرائی کلین کروایا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.