شمالی کوریا کا ملٹی پل وار ہیڈ میزائل کا کامیاب تجربہ

image

پیانگ یانگ: شمالی کوریا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ملٹی پل وار ہیڈ میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق شمالی کوریا نے گزشتہ روز اپنے متعدد وار ہیڈ میزائل کی صلاحیت کا کامیاب تجربہ کیا۔ جس میں موبائل سے وار ہیڈز کی علیحدگی اور گائیڈنس کنٹرول ٹیسٹ کا کامیابی سے انعقاد کیا گیا۔

شمالی کوریا کی سرکاری خبرایجنسی کے مطابق تجربے کے دوران میزائل سے علیحدہ ہونے والے نقلی موبائل وار ہیڈز تین متعین اہداف تک پہنچنے میں کامیاب رہے۔ تجربے کا مقصد ایم آئی آر وی کی صلاحیت کو محفوظ بنانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت میں نفرت انگیز تقاریر، گھروں، عبادت گاہوں کا انہدام معمول بن گیا، امریکی رپورٹ

حکام کے مطابق یہ تجربہ 170-200 کلومیٹر کے دائرے میں درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے ٹھوس ایندھن والے بیلسٹک میزائل کے پہلے مرحلے کے انجن کا استعمال کرتے ہوئے کیا گیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.