نئی دہلی میں شدید بارشیں، ائیر پورٹ کے ٹرمینل 1 کی چھت کا کچھ حصہ گر گیا

image

 نئی دہلی میں شدید بارشوں سے تباہی مچ گئی، نئی دہلی ائیرپورٹ کے ٹرمینل 1 کی چھت کا کچھ حصہ گر گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی میں شدید بارش کے باعث جمعہ کی صبح ائیر پورٹ کی چھت کا ایک حصہ گرگیا جس کے نتیجے میں اب تک ایک شخص کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ چھ افراد زخمی ہیں جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

بولیویا میں فوجی بغاوت ناکام، آرمی چیف گرفتار

بھارتی سول ایوی ایشن کے مطابق نئی دہلی ائیر پورٹ کے ٹرمینل 1 کی چھت موسلا دھار بارش کی وجہ سے گری جس کے بعد متاثرہ ٹرمینل سے فلائٹ آپریشن بند کردیا گیا ہے اور اس کی بحالی کے لئے متبادل انتظامات کیے جارہے ہیں۔

بھارت سول ایوی ایشن حکام کا کہنا تھا کہ حادثے کے بعد ٹرمینل ون پر 16 پروازوں کی روانگی اور 12 کی آمد تھی جسے منسوخ کردیا گیا ہے، چھت گرنے سے پارکنگ میں کھڑی کئی گاڑیاں بھی بری طرح متاثر ہوئی ہیں۔

ایران کے صدارتی انتخابات، عوام آج نئے صدر کے چناؤ کیلئے ووٹ ڈالیں گے

نئی دہلی میں شدید بارش کے بعد سیلاب جیسی صورتحال پیدا ہوگئی ہے، دہلی کے کئی علاقوں میں سڑکیں پانی سے بھری ہوئی ہیں، ایسا لگ رہا ہے جیسے دہلی کے علاقے پانی میں تیر رہے ہیں، سڑکیں جھیلوں میں تبدیل ہو گئی ہیں۔

کئی مقامات پر سڑکوں پر پانی کھڑا ہے، مِنٹو روڈ پر پانی بھر جانے سے ایک گاڑی مکمل طور پر ڈوب گئی۔ اس کے علاوہ دہلی کے شانتی پتھ کی سڑک پر بھی پانی جمع ہو گیا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.