ٹی20 ورلڈکپ سیمی فائنل، روہت شرما انگلینڈ کیخلاف میچ جیتنے کے بعد آبدیدہ

image

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں انگلینڈ کو شکست دینے کے بعد آبدیدہ ہوگئے۔

ویسٹ انڈیز میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے نویں ایڈیشن میں گزشتہ روز بھارت اور انگلیںڈ کے درمیان دوسرا سیمی فائنل کھیلا گیا۔ بھارت نے یک طرفہ مقابلے میں انگلینڈ کو 68 رنز سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی۔

سیمی فائنل کے بعد سوشل میڈیا پر بھارتی ڈریسنگ روم کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں روہت شرما کو کُرسی پر بیٹھے اور بھارتی کھلاڑیوں کو ڈریسنگ روم جاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

کیا بھارت آئی سی سی ایونٹس میں ‘چوکرز’ کا لیبل ہٹانے میں کامیاب ہوپائے گا؟

ویڈیو میں کپتان روہت شرما جذباتی نظر آرہے ہیں جس پر دیگر کھلاڑی انکا حوصلہ بڑھاتے دکھائی دے رہے ہیں۔

اس موقع پر کمنٹری پر موجود سابق بھارتی کوچ روی شاستری ‘آپ روہت شرما کے چہرے پر سکون دیکھ رہے ہیں۔ اُس کرسی پر بیٹھے ہوئے انکی نظر پہلے ہی برج ٹاؤن میں ہونے واے فائنل پر ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.