آٹے کی قیمتوں میں اضافے کے بعد دالیں بھی مہنگی ہو گئیں

image

لاہور میں آٹے کی قیمتوں میں اضافے کے بعد دالیں بھی مہنگی ہو گئی ہیں۔

ہول سیل مارکیٹ میں دال چنےکی قیمت میں 3 ہزار روپے فی من اضافہ ہوا جس کے بعد دال چنے کی فی کلو قیمت 300 روپے تک پہنچ گئی۔

کن کن موبائل فونز پر واٹس ایپ نہیں چلے گا؟ماڈلز کے نام جاری

دال چنا سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق 250 روپے مقرر ہے۔ہول سیل مارکیٹ میں 285 جبکہ پرچون میں 300 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔

کالے چنا کی فی کلو سرکاری قیمت 240 ہے جبکہ ہول سیل پر 285 روپے سے زائد میں فروخت ہونے لگی ہے،دال ماش بھی 600 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔

دوسری جانب گندم کی نئی فصل آنے پر آٹے کی قیمتوں میں آنے والی کمی کے بعد اب ایک بار پھر آٹے کی قیمت میں اضافہ ہونا شروع ہوگیا ہے، لاہور اور راولپنڈی ڈویژنز میں گندم کی قیمتیں بڑھتے ہی آٹے کے تھیلے کی قیمت100 روپے تک بڑھ گئی ہے۔

بین الاقوامی فضائی سفرکیلئےٹکٹوں پرٹیکسزکی شرح میں اضافہ کردیا گیا

ذرائع کے مطابق 20 کلو آٹے کا تھیلا لاہورمیں 1600 روپے سے بڑھ کر 1700 روپے اور راولپنڈی میں 1850 روپے کا ہوگیا ہے جبکہ 10 کلو آٹے کا تھیلا 800 روپے سے بڑھ کر 850 روپے کا ہوگیا ہے۔

چیئرمین پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن عاصم رضا کا کہنا ہے کہ آٹے کی قیمتوں میں اضافہ گندم کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے کرناپڑا، لاہور میں گندم کی قیمت 2900 سے بڑھ کر 2950 روپے اور راولپنڈی ڈویژن میں 3050 روپے فی من ہو گئی ہے۔

فلور ملز مالکان نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ آنے والے دنوں میں آٹے کی قیمت میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.