امریکی سکالرشپ کے لیے جعلی دستاویزات کا استعمال، انڈین طالب علم گرفتار

image
امریکہ میں ایک انڈین طالب علم کو اس انکشاف کے بعد گرفتار کر کے ملک بدر کر دیا گیا کہ اس نے سکالرشپ حاصل کرنے کے لیے جعلی دستاویزات کا استعمال کیا۔

انڈین نیوز چینل این ڈی ٹی وی کے مطابق آریان آنند نامی طالب علم جو امریکی ریاست پنسلوانیا میں واقع لیہہ یونیورسٹی میں زیرِتعلیم تھے، نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ریڈاٹ پر ایک پوسٹ میں ’جھوٹ کی بنیاد پر اپنی زندگی اور کیریئر‘ بنانے پر فخر کا اظہار کیا۔ اگرچہ یہ پوسٹ ڈیلیٹ کر دی گئی لیکن پلیٹ فارم ماڈریٹر کی جانب سے اس پر توجہ مبذول کرائی گئی۔

آنند نے حیران کن طور پر اس بات کو تسلیم کیا کہ انہوں نے امریکی کالج میں سکالرشپ حاصل کرنے کے لیے جعلی سازی کی۔ اس جعل سازی میں نقلی ٹرانسکرپٹز، مضمامین اور یہاں تک کے والد کی موت کا جعلی سرٹیفکیٹ بھی شامل تھا، حالانکہ وہ زندہ ہیں۔

امریکی نیوز چینل 6اے بی سی کے مطابق آریان آنند کو دو مہینے قبل گرفتار کیا گیا تھا اور انہیں جعلسازی کے سنگین جرم میں 20 سال تک قید کا سامنا کرنا پڑ سکتا تھا۔ تاہم یونیورسٹی حکام کی درخواست پر انہیں ملک بدر کر کے انڈیا بھیج دیا گیا۔

دوسری جانب لیہہ یونیورسٹی نے ایک بیان میں کہا کہ ’ہم اس رپورٹ اور مکمل تحقیقات کی تعریف کرتے ہیں جس سے یہ معاملہ سامنے آیا۔‘


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.