وزیر اعلیٰ پنجاب کا آٹے کی قیمتوں کی کڑی نگرانی کا حکم

image

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبہ بھر میں آٹے کی قیمتوں کی کڑی نگرانی کا حکم دیتے ہوئے متعلقہ افسران کو فیلڈ آپریشن کی ہدایت کر دی ہے۔

اس حوالے سے صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین نے کہا کہ محکمہ خوراک آٹے اور گندم کی سپلائی کو مزید بہتر بنا رہا ہے اور آٹے کی مصنوعی قلت یا قیمت بڑھانے پرفوری کارروائی کی جائے گی ۔

بلال یاسین کا کہنا تھا کہ وافر ذخائر کے باوجود قیمت میں اضافے کی کوشش غیر فطری ہے ۔

گندم کی قیمت بڑھنے کے بعد آٹا پھر مہنگا ہونے لگا

انہوں نے کہا کہ فلور ملز کو گرائنڈنگ عمل مزید تیز کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہے ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ متعدد اضلاع میں آٹے کی سپلائی بڑھائی گئی ہے اور سپلائی بڑھانے سے قیمت میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.