نئی دہلی میں بارش کا 88 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، نظام زندگی درہم برہم

image

نئی دہلی: بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں مسلسل بارش سے 88 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق نئی دہلی میں بارش کے باعث نظام زندگی درہم برہم ہو گیا۔ سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں اور کئی پروازیں منسوخ ہوگئیں۔

نئی دہلی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 228.1 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ جو دارالحکومت میں جون کے مہینے میں ریکارڈ کی گئی سب سے زیادہ بارش میں سے ایک ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی میں شدید بارش کے باعث جمعہ کو ائیرپورٹ کی چھت کا ایک حصہ بھی گر گیا۔ جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں: مالدیپ کے صدر پر حملہ کرنے کے الزام میں خاتون اور دو وزراء گرفتار

بھارتی سول ایوی ایشن کے مطابق نئی دہلی ائیرپورٹ کے ٹرمینل ون کی چھت موسلا دھار بارش کے باعث گری۔ جس کے بعد متاثرہ ٹرمینل سے فلائٹ آپریشن بند کر دیا گیا۔ حادثے کے بعد ٹرمینل ون پر 16 پروازوں کی روانگی اور 12 کی آمد تھی جسے منسوخ کر دیا گیا۔

یاد رہے کہ بھارتی دارالحکومت گزشتہ چند ماہ سے شدید گرمی اور ہیٹ اسٹروک کی لپیٹ میں ہے اور گرمی کے باعث نئی دہلی میں بہت سی اموات بھی ہوئیں۔

نئی دہلی میں 24 گھنٹوں میں اب تک کی سب سے زیادہ بارش 28 جون 1936 کو 235.5 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی تھی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ 1936 میں جون کے مہینے میں 235 ملی میٹر بارش ہوئی تھی اور اب جون میں 228 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

نئی دہلی میں گزشتہ 24 گھنٹے کی بارش سے شہر کی سٹرکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں۔ گاڑیاں سڑکوں پر پانی کے باعث پھنس گئے جس کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.