ٹی 20 ورلڈ کپ فائنل؛ بھارت کا 177 رنز کا ہدف، جنوبی افریقا کی بیٹنگ جاری

image

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے فائنل میں بھارت نے جنوبی افریقا کو جیت کیلئے 177 رنز کا ہدف دے دیا، ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقا کی بیٹنگ جاری ہے۔

کینسنگٹن اوول اسٹیڈیم بارباڈوس میں کھیلے جارہے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بنائے۔ ویرات کو ہلی 76 اور اکسر پٹیل 47 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

بھارت کو پہلی اور دوسری وکٹ 23 رنز کے مجموعی اسکور پر گریں، کپتان روہت شرما 9 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوگئے انکے بعد بیٹنگ کیلئے آنیوالے رشبھ پنت بھی کھاتا کھولے بغیر پویلین لوٹ گئے۔

بھارت کو تیسرا نقصان 34 رنز کے مجموعی اسکور پر اٹھانا پڑا جب سوریا کمار یادو 3 رنز بناکر کیچ تھما گئے۔

بھارت کی چوتھی وکٹ 106 رنز پر گری جب اکسر پٹیل 47 رنز بنانے کے بعد رن آؤٹ ہوکر پویلین لوٹ گئے۔ 163 رنز کے مجموعی اسکور پر ویرات کوہلی 76 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

آخری اوور میں شیوم دوبے 27 اور رویندرا جڈیجا 2 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ ہاردک پانڈیا 5 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

جنوبی افریقا کی طرف سے کیشو مہاراج اور اینرچ نورٹجے نے 2، 2، کاگیسو ربادا اور مارکو جینسن نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

فائنل کیلئے بھارت اور جنوبی افریقا نے وننگ کمبی نیشن کو برقرار رکھا اور دونوں ٹیموں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

واضح رہے کہ بھارت دس سال بعد ٹی 20 ورلڈ کپ کا فائنل کھیل رہا ہے جبکہ جنوبی افریقا پہلی بار ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچا ہے۔ دونوں ٹیمیں ٹورنامنٹ میں اب تک ناقابل شکست رہی ہیں جس کی وجہ سے دونوں کے درمیان سخت مقابلے کی توقع ہے۔

دونوں ٹیموں کی پلیئنگ الیون:

بھارت: روہت شرما (کپتان)، ویرات کوہلی، رشبھ پنت (وکٹ کیپر)، سوریا کمار یادو، شیوم دوبے، ہاردک پانڈیا، اکسر پٹیل، رویندر جڈیجا، 9 ارشدیپ سنگھ، کلدیپ یادیو، جسپریت بمراہ

جنوبی افریقا: کوئنٹن ڈی کوک (وکٹ کیپر)، ریزا ہینڈرکس، ایڈن مارکرم (کپتان)، ہینری کلاسن، ڈیوڈ ملر، ٹرسٹن اسٹبس، مارکو جانسن، کیشو مہاراج، کاگیسو ربادا، اینریچ نورٹجے، تبریز شمسی


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.