بانی پی ٹی آئی کوجیل سے باہر آنے میں 6 ماہ لگ سکتے ہیں، نبیل گبول

image

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی باہر آجائیں گے لیکن انہیں جیل سے باہر آنے میں 6 ماہ لگ سکتے ہیں۔

پیپلز پارٹی رہنما نبیل گبول نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم ن لیگ کی حکومت دھکا اسٹارٹ پر چلا رہے ہیں۔ جس دن دھکا دینا بند کر دیا حکومت کی گاڑی رک جائے گی۔

بانی پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں غیریقینی صورتحال کا ذمہ دار صرف ایک ہی شخص ہے جو اڈیالہ جیل میں ہے۔ اگر ہم ملک کو اس صورتحال سے نہیں نکالیں گے تو نہ اڈیالہ رہے گا اور نہ ہی پارلیمنٹ ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں: جنہوں نےمشکل وقت میں چھوڑا تھا ان کیلئے پارٹی میں کوئی جگہ نہیں، رؤف حسن

نبیل گبول نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ مجھے لگتا ہے بانی پی ٹی آئی جیل سے باہر آجائیں گے لیکن انہیں باہر آنے میں بھی 6 ماہ لگ سکتے ہیں۔ اگر بانی پی ٹی آئی نہ مانے تو جیل ہی میں رہیں گے اور حکومت چلتی رہے گی۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ بانی پی ٹی آئی گارنٹی دے کر باہر آئیں گے اور جمہوریت کا ساتھ دیں گے۔

رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کوئی سیاسی لیڈر جیل میں نہ ہو اور عام معافی بھی ملنی چاہیے۔ بانی پی ٹی آئی سے متعلق میں کبھی نہیں چاہوں گا کہ وہ جیل میں رہیں لیکن ان کو اپنا رویہ بدلنا ہو گا۔ بانی پی ٹی آئی کو مقبولیت کا ووٹ ملا مگر50 فیصد انہیں نوازا بھی گیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.