لاہور ائیر پورٹ کو روزانہ 3 گھنٹے کے لئے بند رکھنے کا فیصلہ

image

لاہور ائیر پورٹ کو روزانہ 3 گھنٹے کے لئے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مون سون سیزن کے دوران ائیر پورٹ کے اطراف پرندوں کی بھرمار ہونے کے پیش نظر انتظامیہ نے لاہور ایئرپورٹ کو روزانہ 3 گھنٹے کیلئے بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

لاہور اور دیگر شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار، مون سون بارشوں کی نوید سنا دی گئی

ایئرپورٹ کے دونوں رن وے صبح 5 بجے سے 8 بجے تک بند رہیں گے،انتظامیہ کے مطابق ایئرپورٹ کی بندش کا اطلاق 10 جولائی سے 10 ستمبرتک ہوگا۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بذریعہ نوٹم ملکی وغیر ملکی ایئر لائنز کو آگاہ کر دیا ہے، ایئرپورٹ کو بند کرنے کا اقدام مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے اٹھایا گیا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.