ایف بی آر کے 100 سے زائد مبینہ کرپٹ افسران کو او ایس ڈی بنانے کا فیصلہ

image

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے 100 سے زائد مبینہ کرپٹ افسران کو او ایس ڈی بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ مبینہ کرپشن اورا سمگلنگ میں ملوث ایف بی آر کے ملازمین کی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، پہلے مرحلے میں گریڈ 20 کے کمشنرز اور کلیکٹرز کو ہٹا کر ایڈمن پول پر ڈالا جائے گا۔

غیر رجسٹرڈ ہول سیلرز، ریٹیلرز ، ڈیلرز اور تمام دوکاندارایف بی آر کے نیٹ پر آگئے

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایڈمن پول میں جانے والے گریڈ 20 کے کسٹم افسران کی تعداد 50 سے زائد جبکہ ایڈمن پول میں جانے والے ان لینڈ ریونیو افسران کی تعداد 40 سے 50 ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے ایف بی آر کو مبینہ کرپٹ افسران سے پاک کرنے کا عزم کر رکھا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.