محمد رضوان کرکٹ ٹیم کے کپتان مقرر

image

پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم اب محمد رضوان کی کپتانی میں کھیلیں گے۔

کینیڈا کی گلوبل ٹی ٹوئنٹی لیگ میں رضوان کو وینکوور نائٹس کا کپتان مقرر کردیا گیا۔ وینکوور کے اسکواڈ میں بابر اعظم کے علاوہ محمد عامر اور آصف علی بھی شامل ہیں۔

جنوبی افریقا کے ڈیوائن پریٹورییس، نیپال کے سندیپ لمیچانے بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔ وینکوور نائٹس نے رضوان کو کپتان بنانے کے اعلان میں ان نام کے ساتھ "سر" لکھا۔

وینکوور انتظامیہ کے مطابق سر رضوان زور آور بیٹنگ اور پھرتیلی وکٹ کیپنگ کے ساتھ ٹیم کو فتحیاب کرانے کیلئے تیار ہیں۔

گلوبل ٹی ٹوئنٹی لیگ 25 جولائی سے 11 اگست تک کینیڈا میں ہوگی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.