ایڈوانس ٹیکس واپس نہ ہوا تو 5 جولائی کو پورا ملک بند کر دیں گے، پیٹرولیم ڈیلرز

image

پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ ایڈوانس ٹیکس واپس نہ ہوا تو 5 جولائی کو پورا ملک بند کردیں گے۔

پاکستان پیٹرو لیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبدالسمیع خان نے پریس کانفرنس میں کہا کہ پیٹرولیم ڈیلرز کو فنانس بل میں ایڈوانس ٹرن اوور ٹیکس پر تشویش ہے۔

مون سون بارشوں کا آغاز، پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش،نشیبی علاقے زیر آب

فنانس بل میں 0.5 فیصد ایڈوانس ٹرن اوور ٹیکس لگایا گیا ہے، مذکورہ ٹیکس سے پٹرول پمپ کا کاروبار چلانا ناممکن ہے۔ حکومت ایڈوانس ٹیکس پر نظر ثانی کرکے اسے فوری طور پر ختم کرے بصورت دیگر کاروبار بند کرنے کے علاوہ کوئی چارہ باقی نہیں رہے گا۔

آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو اپنا مفاد عزیز ہے۔ چیئرمین پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا مزید کہنا تھا کہ حکومت ہر چیز پر ٹیکس عائد کررہی ہے، پیٹرولیم ڈیلرز کی سیلز گھٹ گئی ہے۔ حکومت اسمگلنگ کو سپورٹ کررہی ہے۔

پی ٹی آئی کے بعد پیپلز پارٹی کے رہنما نجمی عالم کا بھی مرغیاں بانٹنے کا اعلان

اسمگلنگ کے خلاف بولنے پر دھمکیاں دی جاتی ہیں، فروخت ہونے والے سامان کی قیمت کے ہرلین دین پرپہلے سے ہی خریداری کے وقت ٹیکس لگایا جا رہا ہے۔

وزیر اعظم ٹیکسوں کے نفاذ پر کہتے ہیں کہ میں مجبور ہوں، پیٹرولیم ڈیلرز کا وفد کل اسلام آباد جارہا ہے۔ وزیرخزانہ، پیٹرولیم منسٹر اور چیئرمین ایف بی آر سے ملنے کی کوشش کریں گے، مسائل حل نہ ہوئے تو 5جولائی کو پورا ملک بند کردیاجائے گا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.