نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا پاکستان سے متعلق قرارداد پر اہم بیان سامنے آ گیا

image

نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ویدانت پٹیل نے ایوان نمائندگان میں پاکستان سے متعلق قرارداد پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ زیر التوا کانگریسی قانون سازی پر بات نہیں کرسکتے۔ واشنگٹن میں پریس بریفنگ دیتے ہوئے امریکی ترجمان نے کہا کہ امریکی جمہوری نظام میں کانگریس حکومت کی ایک علیحدہ شاخ ہے۔

ویدانت پٹیل نے کہا کہ انتخابی دھاندلی کا معاملہ پاکستانی شراکت داروں سے اٹھاتے رہے ہیں، حکومت پاکستان پر زور دیتے ہیں کہ انسانی حقوق، بنیادی آزادیوں کا احترام کرے۔

اس میں اظہار رائے کی آزادی، پرامن اجتماع اور مذہبی آزادی بھی شامل ہے۔ ویدانت پٹیل نےکہا کہ پاکستان میں انتخابات کی شفافیت کا معاملہ ہماری توجہ کا مرکز ہے۔

ایک سوال کے جواب میں ویدانت پٹیل نے کہا بانی پی ٹی آئی پر مقدمات پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے۔ پاک بھارت تعلقات سے متعلق انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کو اپنے معاملات خود طے کرنے ہیں۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.