ایشین ٹیم اسنوکر کے کوارٹر فائنل میں پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی

image

ریاض: ایشین ٹیم اسنوکر چیمپئن کے کوارٹر فائنل میں پاکستان نے بھارت کو شکست دیکر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ہونے والی ایشین ٹیم اسنوکر چیمپئن شپ میں قومی کیوئسٹس اسجد اقبال اور اویس منیر نے حریف ٹیم بھارت کو تین صفر کے فریم سے شکست دے دی۔

پاکستان کی جیت کا اسکور 35-63، 22-75 اور 06-70 رہا۔ بھارت 2 کی ٹیم سارو کوتھاری اور حسین خان پر مشتمل تھی۔

یہ بھی پڑھیں: جو دباؤ برداشت نہیں کرسکتا اس کی اب ٹیم میں جگہ نہیں بنے گی، چیئرمین پی سی بی

پاکستانی اسنوکر ٹیم سیمی فائنل میں ہانگ کانگ سے مقابلہ کرے گی۔

اس سے قبل پاکستان کے اویس منیر نے ایشین 6 ریڈ اسنوکر چیمپئن شپ جیتی تھی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.