20 کلو آٹے کا تھیلا 300 روپے مہنگا ہوگیا

image

پنجاب کے اہم شہر گوجرانوالہ میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 300 روپے مہنگا ہو گیا۔

گوجرانوالہ میں بیس کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 1700 سے بڑھا کر2000 روپے کردی گئی ہے۔ پرچون دکاندار آٹا فی کلو 100 روپے میں فروخت کر رہے ہیں۔ شہریوں کو آٹے کی قیمتوں میں اضافے سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

دوسری جانب ایک موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق آٹے کا تھیلا  مزید مہنگا ہونے کا امکان ہے، بجٹ میں ٹیکسوں میں اضافے کے بعد فی کلو آٹے کی قیمت میں پانچ تا سات روپے اضافہ ہونے کا امکان ہے۔ اس بارے میں پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے ہفتے کو لاہور میں ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔

پشاور میں پانی کے بلوں میں 10 فیصد اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

فلور ملز مالکان نے حکومت سے گندم کی مصنوعات پر ود ہولڈنگ ٹیکس واپس لینے کی اپیل کرتے ہوئے حکومت پر واضح کردیا ہے کہ اگر گندم کی مصنوعات پر ودہولڈنگ ٹیکس واپس نہ لیا گیا تو وہ اپنی فلور ملیں بند کرنے سمیت ہڑتال کی کال بھی دے سکتے ہیں۔

پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین چوہدری عامر عبداللہ نے بتایا کہ ود ہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ سے آٹا، میدہ اور فائن آٹا 7 روپے فی کلو مہنگا ہو جائے گا، ان کا کہنا تھا کہ ود ہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ کے بعد 10 کلوگرام آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 106 روپے کا اضافہ ہوجائے گا جبکہ میدہ، فائن آٹا کی قیمتوں میں 460 روپے فی بوری کا اضافہ ہوجائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں صرف 2 فیصد لوگ ٹیکس دیتے ہیں جبکہ 98 فیصد سیلز ٹیکس سمیت دیگر ٹیکسز غریب عوام سے وصول کیا جارہا ہے، عامر عبداللہ نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ فلور ملز ود ہولڈنگ ٹیکس جمع کرنے کا کام نہیں کرسکتیں اور نہ ہی فلور ملیں حکومت یا ایف بی آر کا ذیلی ادارے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.