چیمپئنز ٹرافی ، پاک بھارت میچ یکم مارچ کو لاہور میں کھیلا جائے گا، بھارتی میڈیا کا دعوی

image

بھارتی میڈیا نے دعوی کیاہے کہ پاکستان میں 2025 میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی میں پاک بھارت ٹاکرا یکم مارچ کو لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں شیڈول ہے۔

آئی سی سی کے ذرائع کے حوالے سے بھارتی میڈیا نے رپورٹ میں کہا ہے کہ سکیورٹی مسائل کو مدِنظر رکھتے ہوئے بھارت کے تمام میچز لاہور میں شیڈول کیے گئے ہیں، پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈرافٹ شیڈول کچھ روز قبل آئی سی سی کو بھیجا تھا، ڈرافٹ شیڈول کے مطابق گروپ اے میں پاکستان اور بھارت سمیت نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کو رکھا گیا ہے۔

مذاکرات ناکام: پیٹرولیم ڈیلرزایسویسی ایشن کا پمپس بند کرنے کا اعلان

گروپ بی میں آسٹریلیا، انگلینڈ، جنوبی افریقہ اور افغانستان کو رکھا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق چیمپئنز ٹرافی سے متعلق تمام شریک ممبرز ممالک نے آئی سی سی کو اپنی سپورٹ کی یقین دہانی کروا دی ہے۔

چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے بی سی سی آئی حکومت سے مشاورت کے بعد فیصلہ کرے گی، چیمپئنز ٹرافی کیلئے 19 فروری سے 9 مارچ کی تاریخ تجویز کی گئی ہے، چیمپئنز ٹرافی فائنل کیلئے 10 مارچ ریزرو ڈے رکھا گیا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.