بابراعظم کی آسٹریلیا کے کوچ شینن ینگ سے اہم ملاقات، بڑی خبر

image

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے آسٹریلیا کے معروف پاور ہٹنگ کوچ شینن ینگ سے ملاقات کی ہے۔

بابر اعظم اور شینن ینگ کی ملاقات لاہور کے مقامی کرکٹ کلب میں ہوئی جس میں بابر اعظم نے پاور ہٹنگ پر خصوصی گفتگو کی۔

شینن ینگ نجی دورے پر ان دنوں لاہور آئے ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا کے نئے اوپنر جیک فریزر میگرک اپنی پاور ہٹنگ کا سارا کریڈٹ شینن ینگ کو دیتے ہیں۔

علاوہ ازیں شینن ینگ میکسویل اور لبوشین کی بھی پاور ہٹنگ کی کوچنگ کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ بابر اعظم کو ان کے اسٹرائیک ریٹ کی وجہ سے اکثر تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.