تمام میچز پاکستان میں ہی ہوں گے

image

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے اچھی خبریں ہیں، ایونٹ کے تمام میچز پاکستان میں ہی ہوں گے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ بھارتی ٹیم کے چیمپئنز ٹرافی میں شرکت پر ابھی کچھ نہیں کہوں گا، مگر اچھی خبر ہی ہو گی۔

محسن نقوی کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی سے قبل تینوں اسٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن مکمل کرنی ہے، چیمپئنز ٹرافی کے لیے ٹکٹس کا کوٹہ نہیں ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ پی سی بی والوں کو کہا ہے کہ ٹکٹس پر لوگ آپ کو تنگ کریں گے، ٹکٹس بیچ کر پی سی بی کا ریونیو بڑھائیں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ آئی سی سی ورلڈ کپ کے دوران پی سی بی آفیشلز کو صرف 4 ٹکٹس ملی تھیں، فری ٹکٹس کا رواج ختم کرنا ہو گا۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ پاک بھارت سیریز کے لیے کرکٹ آسٹریلیا سے بھی اچھی آپشنز ہیں، پاک بھارت سیریز کے حوالے سے بھی اچھی خبر ہو گی۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.