لاپتہ افراد کے بل پر بانی پی ٹی آئی نے سٹینڈ لیا،ہماری 9 مئی کی کوئی پلاننگ نہیں تھی، شیریں مزاری

image

سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے انکشاف کیا ہے کہ لاپتہ افراد کے بل پر بانی پی ٹی آئِ نے سٹینڈ لیا اور وزیرقانون فروغ نسیم کو بل پارلیمان میں لانے کی ہدایات کی تو فروغ نسیم نے آپبارہ میں میری حاضری لگوادی۔

انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ہماری طرف سے 9 مئی کی کوئی پلاننگ نہیں تھی لیکن لگتا ہے کہ دوسری طرف پوری پلاننگ ہوئی ہوگی، ایک مشترکہ دوست کے ذریعے رابطہ کیا گیا، میری بیٹی کو فون آیا کہ اپنی ماں سے کہو پی ٹی آئی چھوڑ دے اور 9 مئی کی مذمت کرے تو ہم اسے چھوڑ دیں گے، ورنہ بھر دوسرے مسنگ پرسنز کے ساتھ اپنی ماں کا کیس بھی لڑتی رہنا۔

سیمنٹ کی بوری کی قیمت میں 207 روپے تک اضافہ

شیریں مزاری نے کہا کہ ان لوگوں نے ابھی تک بانی پی ٹی آئی کو سمجھا ہی نہیں، انہوں نے کوئی چیز چھوڑی؟سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی شادی تک کو متنازع بنا دیا گیا، طاقتور لوگوں کا خیال تھا کہ سربراہ تحریک انصاف بھی نواز شریف اور آصف زرداری جیسا ہے مگر انہوں نے بانی پی ٹی آئی کو مس ریڈ کیا۔ وہ نہ تو نوازشریف کی طرح کا ہے اور نہ ہی زرداری کی طرح کا کہ گھٹنے ٹیک دے گا۔

انہوں نے کہا جنرل باجوہ کے ساتھ میرے کئی ایشوز پر اختلافات تھے جس کی وجہ سے مجھے کئی میٹنگز میں نہیں بلایا جاتا لیکن بانی پی ٹی آئی مجھے میٹنگز میں بلاتے اور سپورٹ کرتے تھے۔

پھل،سبزیاں بھی عوام کی پہنچ سے دور ، قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

انکا مزید کہنا تھا کہ پارٹی چھوڑنے کے اعلان کے بعد سابق چیئرمین تحریک انصاف کو معذرت کا میسج کیا اور کہا کہ میں مجبور تھی، جس کا انہوں نے جواب دیا کہ میں سمجھ سکتا ہوں اپنا خیال رکھو۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.