شوکت یوسفزئی کو برطانیہ جاتے ہوئے اسلام آباد ایئر پورٹ پر روک لیا گیا

image

تحریک انصاف کے رہنما شوکت یوسفزئی کو برطانیہ جاتے ہوئے اسلام آباد ایئرپورٹ پر آف لوڈ کر دیا گیا۔

شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ اپنی بیٹی سے ملاقات کرنے مانچسٹر جا رہا تھا ، ایف آئی اے نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر روکتے ہوئے بتایا کہ آپ کا نام ای سی ایل میں شامل ہے ، یہ بھی بتایا گیا گرفتاری کا بھی آرڈر موجود ہے۔

عمر ایوب کے وارنٹ گرفتاری ، اسلام آباد میں گھر پر چھاپہ

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ نام ای سی ایل سے ہٹانے کیلئےعدالت سے رجوع کروں گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس نومبر میں بھی شوکت یوسفزئی کو پشاورائرپورٹ پر آف لوڈ کر دیا گیا تھا۔ انہیں اس وقت آف لوڈ کیا گیا جب وہ عمرے کی ادائیگی کے لیے جا رہے تھے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.