توانائی کے شعبے میں 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کیلئے 18 رکنی اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم

image

توانائی کے شعبے میں 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کیلئے 18 رکنی اعلیٰ سطح کی کمیٹی قائم کر دی گئی ، جسے 12 اہم ٹاسک دے دیئے گئے۔

کمیٹی کا فیصلہ وزیراعظم کی زیرصدارت توانائی شعبہ سے متعلق اجلاس میں کیا گیا۔ کمیٹی میں 6 وفاقی وزراء، 6 وفاقی سیکرٹری ، چیئرمین ایف بی آر اور آئل اینڈ گیس کمپنیوں کے نمائندے شامل ہوں گے۔

پیٹرولیم کمپنیوں کا پاکستان میں 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی سربراہی میں قائم کمیٹی کو تین ہفتوں میں رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کر دی گئی۔

کمیٹی گیس سیکٹر میں گردشی قرضے کو حل کرنے کیلئے تجاویز تیار کرے گی، کمیٹی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کیلئے مالیاتی نظام کا بھی جائزہ لے گی، کمیٹی ترمیم شدہ پٹرولیم پالیسی 2012‎، ٹائٹ گیس پالیسی 2024ء کو عملی شکل دے گی۔

بجٹ منظوری میں تعاون ، ن لیگ نے اپنے حصے کی قائمہ کمیٹیاں بھی اتحادیوں کو دیدیں

اس کے علاوہ کمیٹی ایل این جی کارگوز کیلئے بنچ مارکنگ پورٹ چارجز کے تعین سے متعلق تجاویز بھی تیار کرے گی، پٹرولیم ڈویژن کمیٹی کو سیکرٹری معاونت فراہم کرے گا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.