جان سینا کا ڈبلیو ڈبلیو ای سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

image

ڈبلیو ڈبلیو ای اسٹار و ہالی ووڈ اداکار جان سینا نے اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

سابق ورلڈ ریسلنگ اینٹرٹیمنٹ (ڈبلیو ڈبلیو ای) کے سابق چیمپئین جان سینا نے گزشتہ روز اپنی ریٹائرمنٹ کے فیصلے سے آگاہ کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ وہ 2025 ریسل مینیا 41 انکے کیرئیر کا آخری ٹورنامنٹ ہوگا۔

چیمپئنز ٹرافی 2025 میں ٹیم کی قیادت روہت شرما ہی کریں گے، بھارتی کرکٹ بورڈ

ڈبلیو ڈبلیو ای کیساتھ 20 سالہ طویل کیرئیر میں جان سینا 16 بار چیمپیئن رہے، جان سینا نے کینیڈا میں جاری منی ان دی بینک کی تقریب میں اچانک منفرد انداز میں انٹری دی، انکے ہاتھ میں مشہور زمانہ قول مائی ٹائم از نا کی جگہ آخری وقت اب ہے درج تھا۔ جب جان سینا نے رنگ میں بولنا شروع کیا تو ہجوم نہیں! نہیں! نہیں! کے نعروں سے گونج اٹھا۔

انہوں نے ڈبلیو ڈبلیو ای سے باضابطہ ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 2025 کے رائل رمبل، ایلیمینیشن چیمبر اور پھر لاس ویگاس میں ایلجیئنٹ اسٹیڈیم میں ریسل مینیا 41 میں مقابلہ کریں گے۔

2002 میں ڈبلیو ڈبلیو ای میں قدم رکھنے والے جان سینا نے دی راک، ٹرپل ایچ، سی ایم پنک، رینڈی اورٹن جیسے بڑے اسٹارز کیخلاف یادگار فائٹس لڑیں۔

سیمنٹ کی بوری کی قیمت میں 207 روپے تک اضافہ

اس موقع پر سینا نے ڈبلیو ڈبلیو ای یونیورس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ایک ایسے گھر میں کھیلنے کا موقع دینے کے لیے آپ کا بہت شکریہ! جو آپ لوگوں نے اتنے سالوں سے بنایا ہے، آپ کی آواز کیلئے بہت بہت شکریہ۔

واضح رہے کہ جان سینا ریسلنگ کے علاوہ کئی ہالی ووڈ فلمز کیں جن میں فاسٹ ایکس اور دی انڈیپنڈنٹ قابلِ ذکر ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.