سینیئر اداکارہ جویریہ عباسی نے اپنی شادی کی تصدیق کردی

image

سینیئر اداکارہ جویریہ عباسی نے اپنے نکاح کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے تین ماہ قبل شادی کرلی ہے۔

نجی ٹی وی چینل کے مارننگ شو میں انہوں نے اداکار شہود علوی کے ساتھ شرکت کی اور اپنی شادی کی تصدیق کی۔جویریہ عباسی نے بتایا کہ ان کی بیٹی عنزیلہ عباسی اور ان کے نکاح کے گواہ شہود علوی ہی تھے۔

پنجاب میں فروخت ہونےوالے آٹے کی پیکنگ کے قوانین میں تبدیلی

جویریہ عباسی کا مزید کہنا تھا کہ بیٹی عنزیلہ عباسی نے ہی انہیں شادی کا مشورہ دیا تھا،شادی کرنے میں تاخیر اس لئے کی کیونکہ پہلے ان پر زیادہ ذمہ داریاں تھیں۔ان کے شوہر کاروباری شخصیت ہیں اور ان کا شوبز سے کوئی تعلق نہیں۔

یاد رہے2 ماہ قبل اداکارہ نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک مبہم پوسٹ شیئر کی تھی جس میں ان کا ہاتھ ایک مردانہ ہاتھ میں تھا اور انہوں نے انگلی میں انگوٹھی پہن رکھی تھی، اداکارہ نے اس تصویر پر کچھ واضح کیپشن تحریر نہیں کیا تھا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.