ہمارے بچے دین اسلام ہی اپنائیں گے، حسن اور سنیتا مارشل کا جواب

image

معروف اداکار حسن احمد اور سنیتا مارشل نے کہا ہے کہ ہمارے بچے دین اسلام ہی اپنائیں گے۔

معروف اداکارنے اپنے بچوں کے مذہب سے متعلق پوچھے گئے سوال پر تفصیلی جواب دیا ہے۔حال ہی میں اداکار حسن احمد اور ان کی اہلیہ، اداکارہ و سپر ماڈل سنیتا مارشل نے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جس دوران حسن احمد اور سنیتا مارشل نے اپنے مختلف مذاہب، بین المذاہب شادی اور بچوں کے ماضی سے متعلق بات کی۔

دیوا جلائیں اور بتیاں بجھا دیں، شازیہ منظور نے بجلی کا بل کم لانے کا نسخہ بتا دیا

اداکار حسن احمد کا کہنا تھا کہ میرے بچے دین اسلام کے ہی پیروکار بنیں گے، میرا نہیں خیال کہ میرے بچے مسیحیت اختیار کریں گے۔اداکارہ سنیتا مارشل کا کہنا تھا کہ ہمارے لیے ہمارے بچوں کے مذہب سے متعلق معاملات بہت آسان ہیں شادی سے قبل ہی میں نے یہ فیصلہ لیا تھا کہ ہمارے بچے دو مختلف مذاہب کے درمیان لٹکنے کے بجائے ایک مذہب کے پیروکار ہوں گے اور بچے اپنے والد کا ہی مذہب اپنائیں گے۔

ایک سوال کے جواب میں حسن احمد کا کہنا تھا کہ اگر میرے بچے اسلام کے بجائے مسیحیت کے پیروکار بنتے ہیں تو مجھے کیا کرنا ہوگا؟ میں نے اس سوال کی تیاری کر رکھی ہے، مگر مجھے یقین ہے کہ ایسا ہوگا ہی نہیں۔

اداکار کاکہنا تھا کہ اگر ایسا ہوجاتا ہے تو میں اپنے بچوں پر غصہ نہیں کروں گا بلکہ میں اِن سے دلائل کے ساتھ بات کروں گا کیوں کہ میری بیٹی بہت ذہین اور دلائل مانگنے والی بچی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.