ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز، بھارت سیمی فائنل میں پہنچ گیا

image

ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈزکرکٹ ٹورنامنٹ میں جنوبی افریقا سے شکست کے باوجود بھارت سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔

جنوبی افریقا چیمپیئنز نے آخری میچ میں انڈین چیمپئنز کو 54 رنز سے شکست دے دی، شکست کے باوجود بھار ت نے ایونٹ میں چوتھی پوزیشن حاصل کی اور وہ سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔

نارتھ ہیمپٹن میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقا نے پہلے بیٹنگ کی اور آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 210 رنز بنائے، بھارت کو 211 رنز کا ہدف ملا۔ جنوبی افریقہ چیمپیئنز کی جانب سے سین مین 73 اور لیوی 60 رنز بناکر نمایاں رہے۔

اسپین فرانس کو شکست دے کر یورو کپ کے فائنل میں پہنچ گیا

بھارت کی جانب سے ہربھجن سنگھ کامیاب بالر رہے انہوں نے چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، بھارت کو جیت کے لئے 211 جبکہ سیمی فائنل میں پہنچنے کے لئے 153 رنز کا ہدف ملا۔

بھارت کے پانچ کھلاڑی 77 رنز پر ہی پویلین لوٹ گئے، جس کے بعد انڈین چیمپیئنز نے 153 رنز کو ہدف بنایا، عرفان پٹھان اور یوسف پٹھان نے ذمہ دار بیٹنگ کی اور ان کے درمیان 56 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔ عرفان پٹھان نے 35 رنز بنائے تھے کہ وہ رن آؤٹ ہو گئے۔

ان کے بعد یوسف پٹھان نے اگلی دو گیندوں پر جنوبی افریقہ کے بالر ڈیل اسٹین کو چھکا اور چوکا جڑ دیا اور آخری گیند پر چوکا لگا کر بھارت کو سیمی فائنل میں پہنچا دیا، یوسف پٹھان نے ناقابل شکست 54 رنز بنائے۔

سیمی فائنل میں بھارت کا مقابلہ آسٹریلیا سے ہو گا جبکہ پاکستان ویسٹ انڈیز کے خلاف سیمی فائنل کھیلے گا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.