سعودی ولی عہد نے ایک اور بڑے منصوبے کی منظوری دے دی

image

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے وژن 2030 کے تحت مملکت میں ایک اور بڑے منصوبے کی منظوری دے دی ہے۔

سعودی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے دارالحکومت ریاض میں سپورٹس بولیوارڈ پروجیکٹ نے ’اسپورٹس ٹاور‘ کے ڈیزائن کی منظوری دی ہے۔

اس حوالے سے شہزادہ محمد بن سلمان کی سربراہی میں اجلاس ہوا جس میں منصوبے کے ڈائریکٹرز نے اعلان کیا کہ سعودی ولی عہد نے اسپورٹس ٹاور کے ڈیزائن کی منظوری دے دی ہے۔

منظور شدہ نقشے کے مطابق یہ ایک بلند عمارت ہوگی جس میں مختلف انڈور اسپورٹس کے لیے کورٹس ہوں گے۔

اسپورٹس بولیوارڈ پورے شہر میں 135 کلو میٹر تک پھیلا ہوا ہے۔ اس میں پیدل چلنے والوں کے لیے محفوظ، گرین ٹریک ہیں۔ اس میں پروفیشنل اور شوقیہ سائیکل چلانے والو ں کے لیے خصوصی ٹریک، گھڑ سواری کے راستے اور اسپورٹس کی سرگرمیوں کے لیے مقرر مقامات شامل ہیں۔

اس منصوبے کا مقصد ریاض کے شہریوں کو ورزش اور مختلف سپورٹس سرگرمیوں میں شرکت کے ذریعے صحت مند طرز زندگی پر گزارنے کی ترغیب دینا ہے۔

واضح رہے کہ اسپورٹس بولیوارڈ ریاض کے ان چار منصوبوں میں سے ایک ہے جسے شاہ سلمان نے مارچ 2019 میں شروع کیا تھا یہ منصوبہ وژن 2030 کا ایک اہم جز ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.