جنگ بندی کے بعد غزہ میں کس کی حکومت ہوگی؟ حماس نے تجویز دے دی

image

اسرائیلی فورسز سے بر سر پیکار فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے غزہ میں جنگ کے بعد خودمختار حکومت کے قیام کا مطالبہ کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق حماس نے جنگ بندی مذاکرات میں اسرائیل کے زیرِ قبضہ مغربی کنارے اور غزہ میں غیر جانب دار شخصیات پر مشتمل ایک خودمختار حکومت کے قیام کی تجویز دی ہے۔

حماس کے اعلیٰ عہدے دار حسام بادران نے کہا ہے کہ انھوں نے تجویز پیش کی ہے کہ جنگ کے بعد ایک غیر جانب دار حکومت غزہ اور مغربی کنارے کے معاملات کو دیکھے اور عام انتخابات کے لیے راہ ہموار کرے۔ انھوں نے واضح کیا کہ غزہ کے انتظامی امور فلسطین کا اندرونی معاملہ ہے، جنگ کے بعد کی صورت حال پر وہ کسی بھی بیرونی فریق کے ساتھ بات نہیں کریں گے۔

حماس کے ایک عہدے دار کے مطابق غیر جانب دار حکومت کے حوالے سے یہ تجویز ثالثوں قطر، مصر اور امریکا کو دے دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے مطالبہ کیا تھا کہ مصر کی سرحد کے ساتھ غزہ کے علاقے اور فیلاڈیلفی راہداری کا کنٹرول اسرائیل کے پاس ہی رہے گا۔ حماس کا مطالبہ ہے کہ جنگ بندی کے بعد اسرائیل غزہ کے علاقوں سے نکل جائے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.