چیئرمین پی سی بی کا نیشنل کرکٹ اکیڈمی کو دوبارہ فعال کرنے کا فیصلہ

image

لاہور: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی کو دوبارہ فعال کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اچھی پرفارمنس کے لیے کھلاڑیوں کو بہتر تربیت اور سہولیات دینے کا فیصلہ کیا۔ ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس سینٹر ندیم خان آئندہ ہفتے نیشنل کرکٹ اکیڈمی کو فعال کرنے کا پروگرام دیں گے۔

ذرائع کے مطابق ندیم خان کوچز کی مشاورت سے این سی اے اور ہائی پرفارمنس سینٹرز کے لیے پروگرام تیار کر رہے ہیں۔ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں کھلاڑیوں کی خامیوں پر قابو پانے کے لیے کام کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی کرکٹ بورڈ نے چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے چلنے والی خبروں کو مسترد کر دیا

نیشنل کرکٹ اکیڈمی کو فعال کرنے کے لیے جونیئر کوچز بھی رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ماضی کی طرح کھلاڑیوں کو بالنگ، بیٹنگ، وکٹ کیپنگ اور فیلڈنگ کی تربیت دی جائے گی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کو اس وقت کوالٹی سپنر، آل راؤنڈر اور پاور بیٹرز کی بھی کمی کا سامنا ہے۔ قومی کرکٹ ٹیم کو فیلڈنگ میں بھی مسائل کا سامنا ہے جس پر نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں کام کیا جائے گا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.