ٹیم میں اتفاق نظر آنا چاہیے، گروپنگ کرنے والوں کو برداشت نہیں کیا جائیگا، محسن نقوی

image

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے خبردار کیا ہے کہ ٹیم میں گروپنگ کرنے والے کھلاڑیوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا، ڈسپلن پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

پی سی بی کے مطابق چیئرمین کی طرف سے وائٹ، ریڈ بال کوچ گیری کرسٹن اور جیسن گلیسپی کو بھی سلیکشن کمیٹی میں شامل کرتے ہوئے ٹیم کی کارکردگی کی بہتری کے لیے بڑے فیصلے کیے ہیں۔

محسن نقوی نے ہر کھلاڑی کا تین ماہ بعد فٹنس ٹیسٹ اور اس کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنا  لازمی قرار دیا ہے۔ انہوں نے پچز کے معیار کو جلد از جلد بہتر بنانے کے لیے فوری کام شروع کرنے اور شاہینز سمیت انڈر 19 ٹیموں کے لیے الگ کوچز رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

محمد حارث کو پاکستان شاہینز کی وائٹ بال ٹیم کی قیادت سونپ دی گئی

چیئرمین پی سی بی نے واضح کیا ہے کہ ڈسپلن کی پابندی نہ کرنے والے کھلاڑیوں کی ٹیم میں جگہ نہیں ہوگی۔ ڈسپلن پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، نظم و ضبط کی خلاف ورزی کرنے والے کھلاڑی کے خلاف زیر ٹالرنس کی پالیسی ہوگی۔

انہوں نے بتایا کہ سینٹرل کنٹریکٹ کی مدت ایک سال ہو گی تاہم رقم فی الحال کم نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ڈومیسٹک کنٹریکٹ کا جائزہ لینے کے لیے محمد یوسف، اسد شفیق، عثمان واہلہ اور ندیم خان کو ذمہ داری دی گئی ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.