سری لنکن سابق انڈر 19 کپتان دھمیکا نروشنا قتل

image

سری لنکا انڈر19 ٹیم کے سابق کپتان دھمیکا نروشنا کوقتل کردیا گیا۔

سابق کرکٹر کو ان کی رہائشگاہ میں نشانہ بنایا گیا جہاں وہ اپنی اہلیہ اور 2 بچوں کے ساتھ  موجود تھے۔نروشنا کو قتل کرنے والے شخص نے مبینہ طور پر 12 بور پستول کا استعمال کیا۔

بھارتی ٹیم کے چیمپئنز ٹرافی کھیلنے پاکستان نہ آنے کی صورت میں سری لنکن ٹیم کے ٹورنامنٹ میں شامل ہونے کا امکان

معاملے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لے لیا گیا جبکہ ضابطے کی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔

واضح رہے دھمیکا نروشنا کو سری لنکا کے بہترین آل راؤنڈرز میں شمار کیا جاتا تھا، انہوں نے نامور کرکٹرز پرویز معروف، اینجلو میتھیوز، اپل تھرنگا  کیساتھ بھی کھیلا۔نروشنا نے 20 سال کی عمر میں کھیل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا تھا۔سری لنکن کرکٹ بورڈ نے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.