ٹی 20 ورلڈ کپ: آئی سی سی کو 46 ارب 50 کروڑ روپے کا نقصان

image

ٹی20 ورلڈکپ 2024 نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) 167 ملین ڈالر یعنی (46 ارب 50 کروڑ 26 لاکھ سے زائد پاکستانی روپوں)کا نقصان برداشت کرنا پڑا ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق آئی سی سی کے ممبران رواں ماہ سری لنکا میں شیڈول مالی اور آپریشنل معاملات پر بورڈ میٹنگ میں سوالات کریں گے جبکہ امریکا اور ویسٹ انڈیز کی مشترکہ میزبانی میں ہونے والے میگا ایونٹ میں اضافی رقم اور میچز کروانے سے متعلق بھی اہم فیصلے ہوں گے۔

آئی سی سی نے اس حوالے سے ایک آزاد کمیٹی قائم کی ہے جو اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔

ٹی20 ورلڈکپ جیتنے کیساتھ ہی راہول ڈریوڈ کا بطور ہیڈکوچ سفر بھی تمام

رپورٹس میں کہا جارہا ہے کہ کمپنی نے آئی سی سی سے منظور بجٹ کے علاوہ 2 کروڑ ڈالرز کی درخواست کی تھی۔ بورڈ ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ رقم کیش ادائیگیوں کیلئے بطور لون طلب کی گئی تھی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.